میو ہسپتال میں ادویات چوری،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سرجیکل سٹور ودیگر کیخلاف کارروائی کی سفارش

August 13, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال میں ادویات چوری کا معاملہ ، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے انکوائری مکمل کر تے ہوئے ابتدائی انکوائری رپورٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھجوا دی۔انکوائری رپورٹ میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سرجیکل سٹور عاصمہ حنیف، عبدالرحیم ،ہاشم اعجاز فارماسسٹ، آصف ملہی، آصف یوسف سٹورکیپر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔