منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کو ایک سال پروبیشن کی سزا

August 13, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نادر کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم محمد ممتاز کی جانب سے اپنی بیوی کو کلثوم تیزاب سے جھلسانے کے مقدمے میں گواہوں کی شہادتوں کے لیے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیاض کی عبوری ضمانت پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد انور کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لیے 24 اگست تک ملتوی کر دی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم مشتاق کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 17 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم مجاہد عباس کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم قیصر کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔