ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن،نظریہ پاکستان فورم ملتان، روٹری کلب کے زیراہتمام یوتھ آزادی کانفرنس

August 13, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن،نظریہ پاکستان فورم ملتان، روٹری کلب کے زیراہتمام یوم آزادی اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے سلسلے میں ہفت روزہ تقریبات ڈائمنڈ جوبلی یوتھ آزادی ویک 2022 کے دوسرے روز گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول ملتان میں منعقدہ یوتھ آزادی کانفرنس سے خطاب میں کیا، جس کی صدارت وائس پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری نے کی جبکہ مہمانان ِگرامی میں چوہدری ابرار حسین، محبوب الہٰی ، سبطین رضا لودھی، ملک محمد یوسف اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔