ون ویلنگ پر 16 نوجوان گرفتار،موٹرسائیکلیں بند

August 14, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یوم آزادی کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دیدیاجبکہ نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے والے 16 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر یوم آزادی کیلئے ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دیا گیاہے جس کے تحت پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے 3ایس پیزʼ 12ڈی ایس پیز, ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز سمیت دیگر نفری ڈیوٹی سر انجام دے گی اسی طرح شہر کے مختلف سیکٹروں میں 54 رائیڈرز اور 16 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے، ون ویلنگ کرنے اور تیز آواز والے سائلنسر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی