پی ٹی آئی، پی ڈی ایم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتے، مجیب الرحمان

August 14, 2022

پشاور(نیوزرپورٹر)این اے 24چارسدہ سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار مجیب الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چارسدہ کے عوام 25ستمبر کو ترازو پر مہر لگا کر خانزم مسترد کریں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ مشکل وقت میں چارسدہ کے عوام کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے کوئی بھی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ اس کھٹن صورت حال میں جماعت اسلامی ہی واحد آپشن اور حل ہے۔ سود کے خلاف پورے ملک میں جماعت اسلامی کھڑی تھی، ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن کے دفتر میں کاعذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر امیر ضلع مصباح اللہ، جنرل سیکرٹری ہارون خان، میجر (ر) اکبر جان خان،اشفاق خان و دیگر بھی موجود تھے۔ مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پی ٹی آئی