جسٹس سجاد علی شاہ ریٹائر ہوگئے

August 14, 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے 13ویں جج جسٹس سجاد علی شاہ بھی 65سال عمر کی آئینی حد تک پہنچنے کے بعد اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 12رہ گئی ہے جبکہ پانچ نشستیں خالی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ 14اگست 1957کو کراچی میں پیدا ہوئے،24 اکتوبر 2005کو سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے جبکہ مارچ 2017میں سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے۔ سپریم کورٹ میں 5سال چار ماہ سے زائد عرصہ تک خدمات سر انجام دینے کے بعد گزشتہ روز 13 اگست کوعہدہ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔