ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہونگی‘روبینہ شاہ

August 14, 2022

کوئٹہ(پ ر)14اگست یوم آزادی دن کی اہمیت سے کون واقف نہیں ہے 14اگست کا مبارک دن دنیا کے نقشے پر سیاسی معجزہ وقوع پذیر ہوا بی اے پی کی رہنما روبینہ شاہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور انکے جانباز ساتھیوں کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان ایک پاک سرزمین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 14 اگست کے عظیم اور خوش بخت دن میں بکھرے ہوئے کروڑوں مسلمانوں کو آزادی کا سانس لینا نصیب ہوا ہمیں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لانا ہونگی۔