ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

August 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات بچے سمیت دو افراد، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان شمشیر 26 اسٹریٹ پر ٹریفک حادثے میں 12سالہ بلاول ولد محمد امین جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی بچہ جشن آزادی کے خوشی میں ریلی کی صورت میں منی بس کی چھت پر سوار ہو کر سی ویو جا رہا تھا،متوفی اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کا رہائشی تھا، پنجاب چورنگی پل پر موٹر سائیکل سوار 28 سالہ انس کو اتوار کی صبح تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ،علاوہ ازیں لی مارکیٹ میر محمد بلوچ روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ سید وزیر جاں بحق ہو گیا ۔