یوم آزادی : جدون قومی اتحاد اینڈویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی

August 15, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جدون قومی اتحاد اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے اتوار کو ملک حاکم داد خان جدون کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی اس موقع پر ریلی کے شرکا نے بینر اورقومی پرچم اٹھارکھے تھے،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک حاکم داد خان جدون نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اسکی قدر کرنی چایئے اس ملک کی آزادی کے لیئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں اس کا استحکام اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے جس پورا کرنے کیلئے ہمیں اپنے تمام تر اختلافات بھلاکر اور ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا۔ اگر اب بھی ہم ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجز اور دہشت گردی کا سامنا ہے، ملک دشمن قوتیں بدامنی پھیلاکر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانا ہونگے۔