پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جناح ایونیو پر ٹریفک بدنظمی کی شکایات

August 15, 2022

اسلام آباد (ایوب ناصر/خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے 75یوم آزادی پر وفاقی دارالحکومت میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے دعوئوں کے باوجود شہریوں کی طرف سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جناح ایونیو پر ٹریفک بدنظمی کی شکایت ریکارڈ کا حصہ بن گئیں۔ یوں تو ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر تنویر مصطفیٰ خود بھی ٹریفک کنٹرول کرتے دکھائی دیئے مگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ایک اہلکار کی پانچ گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہنے کی شکایت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا جن کے مطابق گیارہ بجے سے اڑھائی بجے دن تک کسی اہلکار کو بھی ڈیوٹی پر نہیں دیکھا۔ جناح ایونیو اور جی سیون میں انڈر پاس پر افغان پرچم لہرائے ہوئے وہ سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ ایکسپریس چوراہے پر لڑکے خاندانوں کو مار رہے تھے۔ آئی ایٹ سے جی فائیو تک متعدد جگہ افغان جھنڈے دیکھے گئے۔ ڈی ایس پی کوہسار خالد اعوان نے اس حوالے سے کہا کہ کسی جگہ ایسی صورتحال پیدا ہوتی تو سیف سٹی کے کیمرے افسروں پر چڑھ دوڑتے۔ انہوں نے کہا شہری اپنی شکایات 15پر کیا کریں۔