ملتان شہر میں جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

August 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان شہر میں جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، مختلف اداروں، تنظیموں کی جانب سے درجنوں تقریبات منعقد، قومی پرچم لہرائے اور کیک کاٹے گئے۔ڈویژن بھر میں آزادی کی 75 سال مکمل ہونے پر متعدد رنگا رنگ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے چلڈرن ہسپتال،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جیل کا دورہ کیا۔پنجاب سمال انڈسٹریز نے دستکاروں کی پزیرائی کیلئے ٹی ہاؤس میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ٹمبر مرچنٹس دیار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی کا کیک کاٹا گیا۔سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔لیبر کمپلیکس انڈسٹریل اسٹیٹس ملتان میں لیبر منیجمنٹ کمیٹی کی طرف سے پرچم کشائی کی گئی۔میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان پاکستان زندہ باد ریلی چوک گھنٹہ گھر ملتان سے نکالی گئی۔ضلعی صدر مسلم لیگ(ق) ملتان ڈاکٹر خالد خاکوانی کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا۔جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد میں” یوم آزادی “کی تقریب منعد ہوئی۔دفتر جماعت اسلامی میں پرچم کشائی کی گئی بعد ازاں مزدور ریلی اور شہادت کانفرنس کا انعقاد بھی ہوا۔قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پا کستان زندہ باد کا نفر نس ہوئی۔میپکو ہیڈ کوارٹر میں بھی 75ویں جشن آزادی کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔تعلیمی بورڈ ملتان میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی بارے ایک تقریب منعقد ہوئی۔انرویل انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 343کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان اور ملتان یونٹی لائنز کلب کے زیراہتمام تقریب منعقد ہوئی۔جیسمین لائنز کلب کے زیراہتمام ایس او ایس چلڈرن ویلج انڈسٹریل اسٹیٹ میں جشن آزادی میں بچوں نے ملی نغمے، تقاریر،ٹیبلو،پیش کئے۔مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام یوم جشن آزادی کی تقریب شاہ شمس روڈ پر ہوئی۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملک طیب آرائیں کی رہائش گاہ پر جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔دعوت ذکر وفکر ڈیرہ اللہ ہو نیو ملتان پر 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے دعائیہ تقریب ہوئی۔ جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان ریلی خانیوال روڈ پر نکالی گئی۔ پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام 75 ویں یوم قیام پاکستان کے موقع کی مناسبت سے استحکام پاکستان سیمینار ہوا۔