ارشد ندیم کا وطن واپسی کیلئے فلائٹ شیڈول اچانک تبدیل

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول اچانک تبدیل کر دیا جس پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ واپڈا کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق ارشد ندیم کا ٹکٹ دستے کے چیف ڈی مشن اور پی او اے کو بتائے بغیر تبدیل کیا گیا۔ چیف ڈی مشن نے ارشد ندیم کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگر آپ ہمارے علم میں لا کر اپنا پلان بناتے ہیں۔ خط میں واپڈا سے بھی معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم کو گزشتہ رات دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ وطن روانہ ہونا تھا، وہ اب آج ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کے ساتھ روانہ ہوں گے۔