حسنین کے ایکشن پر اعتراض کرنیوالے اسٹوئنس کارروائی سے بچ گئے

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود انگلینڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پرآسٹریلوی کرکٹر مارکس اسٹوئنس نےآئوٹ ہونے کے بعد اعتراض کیا ہے تاہم وہ کسی بھی کارروائی سے بچ گئے۔ مارکس اسٹوئنس نے “ دی ہنڈریڈ “ میں آؤٹ ہونے کے بعد تھرو کا اشارہ کیا ۔ میچ کے بعد ریفری نے ان سے بات کی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا۔محمد حسنین کا بولنگ ایکشن اس سے قبل بھی بی بی ایل میں ایک پلیئر کے اعتراض کے بعد رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حسنین نے بولنگ ایکشن کی درستگی کے بعد نیا ایکشن حال ہی میں کلیئر کروایا تھا اب ایک بار پھر آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ میچ آفیشلز کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔ کھلاڑی کی جانب سے اعتراض کو سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجانے لگا۔