انڈر 19 کرکٹ: سندھ کے ثقلین نواز کی چھ وکٹیں

August 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں قومی انڈر 19 چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے دن ایچ پی سی گراؤنڈ میں سندھ وائٹس کے ثقلین نواز نے چھ وکٹیں لے کر سنٹرل پنجاب وائٹس کو 140 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ جواب میں سندھ وائٹس نے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 94 بنالیے ہیں۔ راشد لطیف اکیڈمی میں بلوچستان بلیوز خیبر پختونخوا بلیوز کے خلاف 95 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسپنر محمد زبیر نے چار وکٹیں وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے اختتام پر خیبرپختونخوا بلیوز نے تین وکٹ پر 58 رنز بنالیے ہیں ۔ دوسری جانب این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ناردرن بلیوز نے تین وکٹ پر 54 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔