ہائیکورٹ، مبینہ مغویہ لڑکی کا میڈیکل کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت

August 16, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی مبینہ مغویہ لڑ کی کا میڈیکل کروانے سے متعلق مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی، مدعی مقدمہ کی درخواست کی سماعت پر ظہیر، شبیر اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے،جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ ظہیر اور شبیر کو عدالت آنے کی ضرورت نہیں، اگر ان کے وکیل موجود ہیں تو انہیں نہ بلایا جائے، تفتیشی افسر کہاں ہیں، چالان جمع کروا دیا آپ نے؟ ڈی ایس پی سعید رند نے بتایا کہ چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرایا ہے اسکروٹنی پروسس چل رہا ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ آپ چالان کب تک جمع کرا سکتے ہیں؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ کہیں تو دو گھنٹے میں چالان جمع کروا دوں گا، آپ پہلے چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں، مدعی کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو، ملزمان کے وکلا نے کہا کہ سینئر وکیل 18 اگست سے پہلے دستیاب نہیں، عدالت نے سماعت 19 اگست کے لیے ملتوی کردی۔