ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی، تعلیمی سال کا آغاز مگر کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں

August 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منور عباس اور دیگر نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیر ذمہ داری پر شدید تحفظ کا اظہار کرتے ہوءے کہا ہےکہ نیا تعلیمی سال شروع ہوئے آدھا ماہ ہو چکا مگر نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے ، اور بازار میں نصاب تعلیم کی نئی کتابیں فورا مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔