اگست میں دو شہروں کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

August 16, 2022

کراچی(این این آئی)پاکستان کے 8 شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔حکام انسداد پولیو کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔حکام کے مطابق اگست میں پاکستان کے 2 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔