ہاکس بے منوڑہ پر سمندر کی طغیانی، 5 گوٹھ متاثر، پانی داخل

August 16, 2022

کراچی(اعظم علی /نمائندہ خصوصی) ہاکس بے اور منوڑہ کے علاقوں میں سمندر کی لہریں بلند ہوکر سڑکوں پر آگئیں ،ساحل پر واقع5گوٹھ بشمول ککا ولیج، مبارک ولیج اور سمار گوٹھ شدید متاثر ہوگئے، ضلعی انتظامیہ نے پکنک کے لئے جانے والے شہریوں کو ساحل سمند ر پر جانے سے روک دیا، مکینوں نے بتایا کہ ہر سال مئی، جون ،جولائی اور اگست یا قمری مہینے کے وسط میں سمندر کی لہریں بلند ہوجاتی ہیں مگر اس دفعہ بلند لہریں ہاکس بے کی سڑکوں کو پارکرگئیں اور ضلعی انتظامیہ نے متاثر ہونے والے گوٹھوں کے مکینوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، مکینوں نے جنگ کو بتایا کہ ہاکس بے سے منوڑہ جانے والی سڑک بھی ایک دن کے لئے بند کردی گئی تھی تا ہم صورتحال ٹھیک ہونے کے بعد راستہ بحال کردیا گیا، بلند لہروں کا سلسلہ جمعے سے جاری ہے جس نے اتوار کے دن شدت اختیار کرلی اور سمندر کا پانی سڑکوں پر آگیا۔