انسداد منشیات فورس کی اسلام آباد اور کراچی میں کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد، 3 اسمگلر گرفتار

August 16, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں دو کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین اسمگلروں کو گرفتارکر لیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لقمان نامی مسافر سے آئس برآمد کر لی گئی ملزم نے آئس تولیے میں جذب کی ہوئی تھی۔