بلدیاتی انتخابات کا التواء‘الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

August 16, 2022

کراچی(صباح نیوز)24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے التواء پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جماعت اسلامی پر لگائے گئے غلط الزام کے حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے اور50کروڑ روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس پر الیکشن کمیشن نے باضابطہ معافی مانگ لی ہے ۔