کمبل میں لپٹی سربریدہ لاش برآمد ، بازواورٹانگیں بھی غائب

August 16, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈی اے وی کالج روڈپر کمبل میں لپیٹ کر نامعلوم شخص کی سربریدہ نعش پھینک دی گئی ۔ مقتول کے دونوں بازو اور ٹانگیں بھی غائب ہیں ،تھانہ سٹی کو سب انسپکٹر شوکت علی نے بتایاکہ ریسکیو15کی کال پر پیرکی صبح ساڑھے چاربجے ڈی اے وی کالج روڈ پہنچے تو فٹ پاتھ پرایک کمبل میں نامعلوم نعش موجودپائی گئی، مذکورہ نعش کے دونوں بازو،دونوں ٹانگیں اور سر بھی کٹا ہوا تھا،جس پر فوری طورپرپنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ٹیم اور ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی ،جودونوں ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردی۔