بی ایس سائنس کرنے والے پرائمری ٹیچرز ترقی کیلئے اہل قرار

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) بی ایس سائنس کرنے والے پرائمری ٹیچرز ترقی کے لئے اہل قرار دیدیئے گئے، بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ایسے پرائمری اساتذہ جنہوں نے بی ایس سی کیمسٹری ، باٹنی ، زوایالوجی کیا ہے ان کو بطور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی پوسٹ کا اہل قرار دے دیا ہے،اس ضمن میں صوبہ بھر کے سی ای او ز ایجوکیشن کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔