سوشل میڈیا پر آزادی ٹرین کے حوالے سے بوگس شیڈول جاری

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر آزادی ٹرین کے حوالے سے بوگس شیڈول جاری کردیا گیا، شہری آزادی ٹرین کے لئےریلوے افسران و سٹاف کو فون کرکے معلومات فراہمی کے لئے رابطہ کرنے لگے ،بتایا گیاہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنے سابق وزارت ریلوے کے دورمیں اگست میں آزادی سپیشل ٹرین چلائی تھی جس میں پاکستان کے ہرخطہ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا، ٹرین نے پورے ملک کا سفر کیا تھا، کسی شہری نے آزادی سپیشل کا فرضی شیڈول بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کردیا جس پر شہری ایک بار پھر آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لئے متحرک ہوگئے، اس سلسلے میں ڈی ایس ملتان حماد حسن مرزا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ریلوے کی طرف سے آزادی ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔