پسکو اہلکا ر بجلی لائنوں اور پولز کے قریب کام نہ کریں،انتظا میہ

August 16, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )پسکوکے مطابق کہ کیبل سسٹم کے وہ اہلکارجو کہ لائنوں اور کھمبوں کے قریب کام کرتے ہیں ان کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ بجلی لائنوں اور پولز کے قریب کام نہ کریں۔ وہ اہلکار جو خصوصا بارش کے دوران حفاظتی تدابیر کے بغیرکام کرتے وقت اپنے جان کی بازی لگاتے ہوئے زخمی یا شہید ہوجاتے ہیں۔ کیو نکہ حفاظتی آلات کے بغیر اور نا تجربہ کی بنا پر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جواز بن سکتی ہے۔ پسکواس سلسلے میں ایک بار پھر وضاحت کرتی ہے کہ پسکو کے لائن مین کے بغیر کیبل آپر یٹر کھمبوں پر چھڑنے اور بجلی لائنوں کے قریب کام ہر گز نہ کریں ۔کیونکہ ان کے پاس حفاظتی دستانے اور دیگر حفاظتی آلات نہیں ہوتے اور نہ ہی ٹرینگ شدہ ہوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک متعدد حادثات رونماہوچکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں حفاظتی آلات کے بغیر کیبل آپریٹرز لائنوں پر کام نہ کریں کیبل کمپنی مالکان کا بھی فرض ہے۔ کہ وہ بجلی پولز پر کیبل ڈالتے وقت پسکو سے رابطہ رکھیں اور پسکو لائن مین کو ضرور اپنے پاس رکھیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔