اتوار کو شام 4 بجے حسن اسکوائر پر حقوق کراچی مارچ ہوگا، حافظ نعیم

August 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار21اگست شام 4بجے مین یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر ”حقوق کراچی مارچ“ کریں گے،کراچی کے نوجوان مارچ کے رضاکار بنیں، گلی گلی اور محلے محلے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں،سندھ حکومت کی نااہلی نے مسائل میں اضافہ کیا ہے،وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو بد ترین لوڈ شیڈنگ اوور بلنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے پر ”کے الیکٹرک مافیا کو لگام دو“تحریک چلائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں شہر کی ابتر حالت اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔