کرکٹر فاطمہ ثنا کا بارباڈوس رائلز سے معاہدہ

August 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کا ویسٹ انڈیز میں بارباڈوس رائلز سے معاہدہ ہوگیا ہے۔20 سالہ فاطمہ ثناء ویمن سی پی ایل اور ویمن 6 ٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔ 6 ٹی ٹورنامنٹ 24 سے 28 اگست تک ہوگا۔ خواتین کی کیریبین پریمیئر لیگ 31 اگست سے چار ستمبر تک ہوگی۔