کورونا سے مزید 8 مریضوں کا انتقال، 358 نئے کیسز کا اندراج

August 17, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) کورونا وائرس سے 8 مریض انتقال کر گئے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 358نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ آٹھ مریضوں کا انتقال ہو گیا، این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 273کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.92 فی صد رہی ،ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔