مصر میں چرچ آتشزدگی کا واقعہ، مرنے والوں میں دو خاندانوں کے پانچ جڑواں بچے بھی شامل

August 17, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) مصر میں قبطی عیسائیوں کےگرجا گھر میں آگ سے ہلاک 41افراد ہلاک میں 15بچے بھی شامل تھے ، جن میں دو خاندانوں کے پانچ جڑواں بچے بھی شامل تھے ، ان بچوں میں پانچ برس کی عمر کے تین جڑواں بہن بھائی ، اور پانچ ہی برس کے دو مزید بچے بھی شامل ہیں ، بعد اذ کر بچوں کا تیسرا بڑا بھائی بھی مرنے والوں میں شامل تھا ، واقعہ مصر کے امبابا ضلع کے گنجان آباد محلے کی تنگ گلیوں میں واقع ابوسفین نامی چرچ میں ایک دعائیہ تقریب کے دوران پیش آیا تھا ، گرجا گھر کی چار منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر بچوں کی نرسری تھی اور وہ اپنی جماعتوں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔