یوم آزادی کے دن ناچ گانے کی محفل پر کروڑوں روپے کا ضیاع قابل مذمت ہے، فیاض الحسن چوہان

August 17, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یوم آزادی کے دن ناچ گانے کی محفل پر کروڑوں روپے کا ضیاع قابل مذمت ہے۔ یوم آزادی کے دن وزیر اعظم ہاوس ’پرائم منسٹر ہاوس‘ کم بلکہ کسی سٹیج کا میگا تھیٹر زیادہ لگ رہا تھا۔ مولانا فضل الرحمن کا بیٹا بھی لطف اندوز ہو رہا تھا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کروڑوں روپے لگا کر وزیر اعظم ہاوس میں ”انار کلی ڈسکو چلی“ والا ماحول بنایا ہوا تھا۔ ناچ گانے کے اس پروگرام سے حکمرانوں کی صلاحیت اور ذہنیت کا ادراک ہوتا ہے۔ یہی ایک ارب کے قریب رقم سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود پر لگائی جاتی تو وہ ریاست پاکستان کے مشکور ہوتے۔