ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ویلنس سنٹر کا قیام

August 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی ویلنس سنٹر(فلاح و بہبود مرکز ) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے افتتاح کیا،یونیورسٹی ویلنس سنٹر میں جامعہ کے سٹاف اور طلباءکو مختلف طبی سہولیات مثلا بلڈ پریشر ،شوگر ،ہیمو گلوبن اور یورک ایسڈ وغیرہ کے ٹیسٹ کئے جائیں گے،مزید برآں صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیئے جائیں گے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے پبلک ہیلتھ سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا اور اس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی تلقین کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عمیر وقاص سمیت فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود