ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کریگا بلکہ مہنگائی کی نئی لہر کو بھی جنم دیگا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہتاجر برادری کو اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں کیوں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، صنعتی پیداوار اور سپلائی چین کے اخراجات مسلسل تبدیل ہوتے رہیں گے، جسکے باعث تاجروں کیلئے قیمتوں کا تعین کرنا انتہائی مشکل ہو جائیگا۔