ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے گزشتہ روز حسین آگاہی روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ وہ حسین آگاہی روڈ اور برانڈ روڈ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔