• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اورگرد ونواح میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی مختلف 46وارداتوں میں شہریوں کے نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز ملبوسات سمیت دیگر سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے فیصل اقبال کی موٹرسائیکل ذوالفقار اور احمد یار چہلیک کے علاقے علیشہ مختیار مظفر آباد کے علاقے سجاد کے موبائل فونز نقدی دانش کا میٹر بجلی ندیم کا گھریلوں سامان قطب پور کے علاقے جلال کا موبائل آصف کی موٹرسائیکل چوری حسنین نعیم سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے عثمان سمیع سے مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل موبائل چھین کر لے گئے شاہ شمس کے علاقے اسلم کا موبائل چوری عبدالوہاب کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین لیا علی حسین سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ 50ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے گلگشت کے علاقے جلیل کا موبائل عمران کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے نصیر کی نقدی 6ہزار طلائی زیورات وقاص کا موبائل نیوملتان کے علاقے نائلہ کی نقدی 2لاکھ و لیپ ٹاپ فرحان ، حاجی محمد کے موبائل فونزچوری ارشد سے مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے شاہ رکن عالم کے علاقے سلطان کا موبائل مراد کی نقدی موبائل سیتل ماڑی کے علاقے محمد مراد کا موبائل شفقت کے موبائل فونز نقدی عتیق الرحمن کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے آدم کی نقدی 15لاکھ طلائی سونا 60تولہ چاندی علی رمضان کے زیورات وغیرہ دولت گیٹ کے علاقے محمد کی نقدی موبائل عبدالاحد کا موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے زوار حسین کا موبائل تیمور کی موٹرسائیکل چوری تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے جاوید اقبال کا سامان حرم گیٹ کے علاقے آسیہ کا موبائل پاک گیٹ کے علاقے عابد کا موٹر پمپ وغیرہ مخدوم رشید کے علاقے عامر کا موبائل سجاد کی نقدی موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے بشیر احمد کا سونا و چاندی سعدیہ بشیر کی سولر پلیٹ فیصل کی موٹرسائیکل فرحان کا موبائل شہباز کی نقدی موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے الطاف احمد کی بکریاں راجہ رام کے علاقے صغیر احمد کی بکری جبکہ صدر جلالپور کے علاقے عابد حسین کی موٹر وغیرہ چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید