ملتان ( سٹاف ) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔لوہار کالونی سے ریسکیو 1122اہلکار نے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں موجود پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جو بظاہر نشئی معلوم ہوا کی لاش قبضے میں لیکر بذریعہ ریسکیو ایمبولینس سے نشتر ہسپتال منتقل کردی اور اہلخانہ کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔