ملتان (سٹاف رپورٹر)ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان محمد یعقوب شیرا نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کور کمانڈر ملتان، پریذیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ سلیم یونس اور کمشنر ملتان عامر کریم سے اپیل کی ہے کہ عزیز ہوٹل چوک سے نادرا آباد پھاٹک فلائی اوور تک شیر شاہ روڈ کی تعمیر و ترقی کے منصوبے کی جلد از جلد منظوری دی جائے اور اسے موجودہ منصوبے میں شامل کیا جائے، محمد یعقوب شیرا نے کہا کہ اس حصے کی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور روزانہ ہزاروں شہری، کاروباری افراد اور طلبہ اس شاہراہ سے گزرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑک کی خراب حالت کے باعث کاروباری افراد اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے، اس موقع پر ملک نصرت، حکیم امیر عمر، حمزہ، سلمان، شمشاد علی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ‘ رضوان، ملک سجاد ڈوگر صدر، راؤ عبدالمجید، نعیم سیال اور قیصر شعیب سمیت دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے۔