• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتریونیورسٹی، ممتاز سرجن پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ممتاز سرجن، ڈین آف سرجری اینڈ الائیڈ، سربراہ شعبہ سرجری، چیئرمین سپورٹس کمیٹی اور چیئرمین ہاؤس جاب کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے‘ اس موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ان کی تدریسی، طبی، انتظامی اور فلاحی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں بھی پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی گراںقدر خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج اس وقت پی ایم اے ملتان کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں،اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران انہوں نے نشتر ہسپتال کے شعبۂ سرجری میں جدید طبی طریقہ علاج متعارف کرانے کے علاوہ وارڈ کے لیے لاکھوں روپے مالیت کیمشینری عطیہ کیاور ان کی کاوشوں سے ہسپتال میں متعدد منصوبے بھی مکمل ہوئے،تقریبات سے خطاب کرنے والے مقررین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے بطور معالج، استاد، منتظم اور ڈاکٹرز کے نمائندہ رہنما گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی، نشتر ہسپتال اور ڈاکٹرز برادری ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔
ملتان سے مزید