ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں بیرون ملک جانے والے 73افراد کو فلائٹس سے آف لوڈ کردیا،ایف آئی اے حکام نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں نجی ایئر لائن کی پروازیں PF-702 او ر PF-762 مدینہ اور شارجہ جانے والے 46افراد کو فلائٹسسے آف لوڈ کردیا جب کہ دبئی جانے والی فلائٹ میں امیگریشن حکام نے 27افراد کو مزید آف لوڈ کردیا گیا،ایف آئی اے امیگریشن سٹاف کے مطابق آف لوڈ کیے گئے افراد لو پروفائل کی وجہ سے تحویل میں لیے گئے جن کو کاغذی کارروائی کے بعد ایئر پورٹ سے واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا۔