• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاںممنوعہ چائنہ نمک اور خراب انڈے تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں فوڈ اتھارٹی کی کریانہ سٹور اور بیکری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی، 37 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 8 درجن سے زائد خراب انڈے تلف، فوڈ بزنس مالکان کو 50، 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق کارروائیاں سبزی منڈی میلسی اور اڈہ ماچھیوال مین وہاڑی روڈ پر کی گئیں۔ کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ چائنہ نمک برآمد کیا گیا۔ ٹوٹے اور فنگس زدہ انڈوں سے بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت اشیاء تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔
ملتان سے مزید