ملتان ( سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل میں قید انسداد دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دہشت گردی کی عدالت ٹو کے جج نے رہا کرنےحکم جاری کردیا، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج انسداد دہشت گردی کےمقدمہ نمبر 10-2025کا ملزم اعجاز سینٹرل جیل میں مقید تھا،دہشت گردی کی عدالت ٹو کے معزز جج سید علی عباس نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم جاری کردیا، ملزم کی رہائی کا پروانہ سینٹرل جیل حکام کو موصول ہوا تو جیل حکام نے ملزم کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا اور ملزم کی رہائی کی تصدیق بھی کر دی۔