ملتان (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 6 روزہ تھرڈ سمر ہائیک 2026ء اختتام پذیر ہوگئی،ایونٹ میں ملتان سکاؤٹس اوپن گروپ کے باصلاحیت کم عمر سکاؤٹ محمد راحم نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ہوئے ’’بیسٹ چائلڈ ہائیکر‘‘کا اعزاز اپنے نام کیا،اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری خیبر پختونخوا بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن افتخار احمد شموزئی نے انہیں سووینئر اور اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا، سمر ہائیک میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 40 سکاؤٹس نے شرکت کی۔