• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوا کے زیر اہتمام ’’نکاح نامہ کی اہمیت‘ تقاضے اور آگہی‘‘ کے موضوع پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا) کے زیراہتمام اپوامرکز نواں شہر ابدالی روڈ پر ’’نکاح نامہ،اہمیت،تقاضے اور آگہی‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا،پروگرام میں زہرہ سجادزیدی نے خطاب کرتے ہوئےنکاح نامے کی شرعی، قانونی اور سماجی اہمیت، خواتین کے حقوق اور نکاح سے قبل ضروری قانونی تقاضوں پر روشنی ڈالی، تقریب میں اپواکی پرنسپل عابدہ اشفاق، ایگزیکٹیو ممبران طاہرہ نجم، یاسمین بخاری، صدف اشفاقاور ایس پیرزادہ سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں طالبات نے مختلف سوالات کیے اور زہرا سجاد نے تفصیلی جوابات دے کر شرکاء کی رہنمائی کی۔
ملتان سے مزید