شارٹ ٹوکن ٹیکس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

August 18, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر ای ٹی او ایم آر ٹو راو محمد جاوید کی نگرانی میں ایکسائز سکواڈ نے شارٹ ٹوکن ٹیکس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرکےمتعدد غیر رجسٹرڈ و شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لے لئے جبکہ متعدد نادہندگان نے موقع پر ہی آن لائن واجبات کی ادائیگی کردی ۔