• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ڈی ایچ اے‘18لاکھ روپے سے زائدمالیت کا چوری شدہ سامان برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے پولیس کی چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 18 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا چوری شدہ سامان برآمد 04 مقدمات ٹریس کرلئے گئے ، بدنام زمانہ "رضوان عرف رضی گینگ" کے سرغنہ محمد رضوان عرف رضی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ جس میں موٹر سائیکل 125، موبائل فون اورنقدی شامل ہے برآمد کر لیا گیا جبکہ 4مقدمات بھی ٹریس کر لئے گئے‘ایس ایچ او تھانہ ڈی ایچ اے حافظ شہباز نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملتان سے مزید