• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو مجاہد نے اطلاع دی کہ میرا دوست عمیر علی گھر جارہا تھا کہ شاہین آباد کے قریب دو مسلح نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا، عمیر کےمزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر مسلح ملزمان نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی کو ریسکیو 1122نے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید