ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ملتان ضلع کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ بنگش کا آن لائن فراڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پی پی ضلع ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ بنگش نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آن لائن فراڈ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی ماریہ نے ٹک ٹاک پر ایڈ دیکھ کر آن لائن چار ہزار روپے کا کراکری سیٹ منگوایا جس پر اسے دو ہزار بھیجنے اور سامان لینے کے بعد دو ہزار بھیجنے کا کہا گیا، لیکن پھر کوریئر کمپنی کے نمائندے کی کال آئی اور مجموعی طور پر مختلف حیلوں بہانوں سے 46 ہزار روپے اینٹھنے کی کوشش کی گئی رقم کی اور ادائیگی نہ ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کے ذریعے پکڑوانے کی دھمکیاں دی گئیں اور ایک کال بھی آئی کہ وہ ایف ائی اے کا اہلکار ہے جس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ،ایف آئی اے، آر پی اواور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ آن لائن فراڈ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہریوں کو مالی نقصانات سے بچایا جائے جو سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔