ملتان ( سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر 1پرتاش جوا کھیلتے ہوئے سجاد ،عمران اور اشفاق کا شاہد کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران سجاد ،عمران اور اشفاق نے شاہد کو مارا پیٹا اور چھری کا وار کرکے شاہد کو زخمی کردیا، شاہد کی والدہ چھڑوانے پہنچی تو مسلح افراد نے شاہد کی والدہ کو بھی دھکے دیے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ لوہاری گیٹ کے علاقے جائیداد کے تنازع پر ملزم عمیر الیاس بھولا نے فائرنگ کرکے اپنے بھائیوں لیئق احمد اور راشدکو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا، کینٹ پولیس کو شہروز نے اطلاع دی کہ میرے کزن کی بہن نتاشہ کو اس کے شوہر شان نے مارا پیٹا، نتاشہ کا بھائی محمد علی بہنوئی کی دوکان حمام پر آیا تو دونوں تلخ کلامی ہوگئی شان نے قینچی کے وار کرکے سالے محمد علی کو زخمی کردیا جسے اپنی مدد آپ کے تحت نشتر ہسپتال منتقل کیا جب کہ لوہاری گیٹ کے علاقے رشید آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران نند ماریہ بی بی نے اپنی بھابھی مہرین بی بی پر ابلتا ہوا پانی گرادیا جس کی وجہ سے خاتون کا جسم کا حصہ متاثر ہوا جسے علاج کی غرض سے نشتر ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔