ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نائب صدر ملک ناصر محمود کمبوہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی محنت کا نتیجہ ہے۔ گلگت بلتستان کے باشعور اور سیاسی شعور رکھنے والے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کے اس بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے جس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی،یہ بھرپور کامیابی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی قیادت کی بھرپور انتخابی مہم کی وجہ سے ہوئی ہے۔