ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف ایکشن،خان ویلیج روڈ پر ملک شاپ کے دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر دکان اصلاح تک بند، چلر اور فریزر ضبط، مالکان کے خلاف ایف آئی آردرج کرادی گئی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے انسپکشن کے دوران مذکورہ شاپ کا معائنہ کیا اور دودھ کے سیمپلز حاصل کیے۔ لیبارٹری تجزیے سے معلوم ہوا کہ دودھ میں چکنائی اور ضروری غذائی اجزاء کی مقدار مقررہ معیار سے کم ہے، جسکے باعث دودھ کا سیمپل فیل قرار دیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے، چلر اور فریزر ضبط کر کے دوکان مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمے کا اندراج کروایا اور دودھ شاپ کو اصلاح تک بند کر دیا۔