• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، ملتان کے ملازمین کا 11 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج ایپکا یونین پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے زیر اہتمام، یونین رہنما محمد آصف گرا کی قیادت میں کیا جا رہا ہے مظاہرین نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا جاری رکھا اور حکومتی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل 11 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد خاندان شدید مالی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنا دی ہےاحتجاجی ملازمین نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خادم حسین کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔
ملتان سے مزید