• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسرار طورپرلاپتہ ہونیوالی بچیوں کوبحفاظت بازیاب کرا لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے کارروائی کرتے ہوئے پراسرار طورپرلاپتہ ہونے والی بچیوں کوبحفاظت بازیاب کرا لیا،ایس ایچ او تھانہ ڈی ایچ اے حافظ شہباز نے سب انسپکٹر صحالب علی اور اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی،پولیس کے مطابق بچیاں تھانہ ڈی ایچ اےکے علاقے عسکری کالونی سے پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئی تھیں،بچیوں کوCCTV فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے چند گھنٹوں میں بازیاب کرلیاگیا،بازیاب ہونے والی بچیوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیاہے۔
ملتان سے مزید